پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی جانب سے ڈاکٹر بصام مگسی ،باصم مگسی ،عبد الرحمان مگسی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) ممتاز سماجی کاروباری مذہبی و سماجی شخصیت الحاج رئیس عبدالغفور مگسی جو کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں مقیم ہیں کے صاحبزادگان ڈاکٹر بصام مگسی ،باصم مگسی ،عبد الرحمان مگسی جو کہ کچھ عرصہ کے لیے اپنے اہل و عیال کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے ان دنوں ادارہ نورالاسلام فیصل آباد و انٹرنیشنل کے بانی سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے دولت خانہ پر تشریف فرما ہیں انکا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اسکے بعد پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی انہیں اپنی رہائش گاہ پر لے گئے اور انکے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ دنیا میں سب سے افضل رشتہ انسانیت کے ساتھ اچھے حسن و اخلاق سے پیش آنے کا ہے، مہمان اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت ہوتے ہیں اور جو مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اللّٰہ تعالیٰ انہیں اسکا صلہ ضرور عطا فرماتا ہے۔
میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ مہمانوں کی آمد پر ایسے انکا استقبال کیا جائے جسکے نقوش نہ مٹنے والے ہوں ہمیشہ اپنے مریدین خلفا متوسلین رفقاء و عزیز و اقارب کو مہمانوں کی مہمان نوازی اور ان سے اچھا حسن اخلاق اپنانے کا درس دیتا ہوں ۔
طائف سے آئے مہمانوں نے ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کی دینی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس سے بے حد متاثر ہوئے اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کو مذید ترقی و وسعتیں عطا فرمائے آمین ۔ انہوں نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی عاجزی مہمان نوازی کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا ۔