چین نے اقوام متحدہ میں جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز پر بیان جمع کروا دیا

0

ہوانگ یئن جزیرہ چین کا فطری حصہ ہے، چینی مندوب

اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے چینی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری جنرل میتھیاس کے سامنے جزیرہ  ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں  کی بیس لائنز پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا بیان اور متعلقہ چارٹ جمع کروایا۔ یہ بیان اور چارٹ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔

ہوانگ یئن جزیرہ چین کا فطری حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت نے 10 نومبر کو  چینی حکومت  کے  سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن سمیت  دیگر بین الاقوامی قوانین اور علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز کی وضاحت جاری کی تھی ۔

سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق، ایک ساحلی ریاست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاس بیس لائن چارٹ یا اپنے علاقائی سمندر کے جغرافیائی کوآرڈینیٹس کی ایک کاپی جمع کر وا نی چاہیئے  ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!