پردیس کے رنگ

0

دیکھتی آنکھو پڑھتی زبانوں کو سدرہ بھٹی کا سلام عرض ہے، امید کرتی ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے،رب کائنات سے دعا ہے کہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،خوش وخرم آباد رکھے۔آمین،ثم آمین

سال کا خوبصورت آخری مہینہ آ چکا،سردی کی شدت میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن لوگوں کے چہرے خوشیاں جھلکنا شروع کر دیتے ہیں بالخصوص جو لوگ کرسمس celebrate کرتے ہیں۔

مہینے کے آغاز سے ہی گوروں کے گھر سجنے شروع ہو گئے ہیں،انہوں نے ان کا اہم مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جس میں نہ صرف گھر کی سجاوٹ بلکہ اس دن کیا بنے گا،لنچ،ڈنر وغیرہ میں سب پہلے سے ہی پلاننگ شروع ہو گئی ہے۔

سب دوست احباب کے لئے تحائف خریدنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے،بڑے بڑے شاپنگ مالز میں آفرز لگا دی گئی ہیں تاکہ ہر بندہ ان آفرز سے فائدہ اٹھا کر اپنے اور اپنے بچوں کیلئے نئی اشیاء خرید سکے،یہ آفرز نہ صرف کپڑوں،جوتوں،کھانے پینے کی اشیاء اور فرنیچر وغیرہ پہ لگائی گئی ہیں، کیونکہ یہ رواج ہے نئے سال میں نئی چیزیں لیتے ہیں اور پرانی اچھی کنڈیشن میں چیزیں گھر کے باہر رکھ دی جاتی ہیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند انہیں اپنے گھر لے جا سکے،ان چیزوں کے اوپر(Free to take) لکھ دیا جاتا ہے تاکہ لینے والا کوئی شرم محسوس نہ کر سکے اور بلا جھجک اپنی ضرورت پوری کر سکے۔

یوکے میں بچوں کا یہ کلچر ہے،سب بچے جس مذہب سے تعلق رکھتے ہوں سکول کی کرسمس چھٹیوں سے پہلے سکول ٹیچرز کو خاص کر ہیڈ ٹیچر کو تحفے دیں گے جسےٹیچرز کو ان کے ہارڈ ورک پر اظہار تشکر ادا کیا جائے گا۔

پردیس میں ہم سب کو اللہ نے خصوصی موقع دیا ہے ہم اپنے اچھے اخلاق اور کردار سے سب کو متاثر کر سکتے ہیں،ہم دین اسلام کے نمائندگان ہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے،ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کے قواتین اپنانے چاہئیں تاکہ ہمارے مذہب اسلام کی پہچان دوسروں تک پہنچائی جا سکے۔

اپنے ہمسایوں کے ساتھ چاہے وہ originally جس ملک سے ہو،کھانا یا تحائف اپنی حیثیت کے مطابق بانٹنے چاہئیں تاکہ ہم ایک اچھا پیغام سب تک پہنچا سکیں اور اپنی عزتوں میں اضافہ کر سکیں،یہی ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے۔

دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہوں اور غموں میں ان کے معاون اور مددگار بنو، اللہ آپ سب پر اپنا فضل نازل کرے،دعائوں میں مجھے،میری پوری ٹیم راہ خدمت اور UKPAKTV کو یاد رکھئے گا،اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو،آمین

دعائوں کی طلبگار
سدرہ بھٹی/لندن

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!