شاہ رح ٹیکنالوجیز کے زیراہتمام "میڈیا سفارت کاری کے موجودہ منظر نامے” پر بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
کویت (محمد عرفان شفیق) شاہ رح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام "میڈیا سفارت کاری کے موجودہ منظر نامے” پر تین روزہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین نے شرکت کی اور میڈیا سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
کانفرنس کے تین دنوں کو مخصوص موضوعات میں تقسیم کیا گیا جن میں "میڈیا بطور سفارتی ٹول”، "سافٹ پاور حکمت عملیوں کے لیے میڈیا کا کردار” اور "ڈیجیٹل دور میں جغرافیائی بیانیوں کی رہنمائی” شامل تھے۔
اس دوران چھ اہم پینل مباحثے منعقد ہوئے جن میں "بین الاقوامی تعلقات میں میڈیا کا کردار”، "ثقافتی سفارت کاری میں کہانی سنانے کی طاقت”، "اظہار رائے کی آزادی بمقابلہ مواد کی نگرانی”، "ڈیجیٹل میڈیا میں شفافیت اور جوابدہی”، "ماحولیاتی و سماجی پائیداری” اور "میڈیا سفارت کاری میں سرحد پار تعاون” جیسے موضوعات پر بات کی گئی۔
کانفرنس کی میزبانی شاہ رح ٹیکنالوجیز کے سی ای او حامد سعید نے کی، جبکہ معاون میزبان ارفع عاربی تھیں۔ کانفرنس نے میڈیا کو بطور سفارتی ٹول استعمال کرنے کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا اور یہ كانفرنس عالمی میڈیا اور سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔