مرحوم کی عمر62 سال تھی، انتقال گردوں کی بیماری کے باعث راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں ہوا
تعزیتی اجلاس شارجہ کے النواب ریسٹورنٹ میں ہوا،پاکستانی کمیونٹی کے متعدد افراد کی شرکت
مرحوم حاجی مقصود احمد کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی گئی
دبئی (طاہرمنیر طاہر) شارجہ میں مقیم پاکستانی ممتاز بزنس مین حاجی محمد یٰسین کے بڑے بھائی حاجی مقصود احمد گزشتہ دنوں راولپنڈی پاکستان کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے- انتقال کے وقت مرحوم کی عمر62 سال تھی اور وہ ایک عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلاء تھے۔
اپنے بھائی حاجی مقصود احمد کے انتقال کی اطلا ع پاتے ہی حاجی محمد یٰسین پاکستان چلے گئے اور ان کی تجہیز و تکفین میں حصہ لیا،حاجی محمد یٰسین کی پاکستان سے شارجہ واپسی پر ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی کے چوہدری خالد حسین، چوہدری عبدالحمید، محمد غوث قادری، چوہدری بشیر شاہد، ظہیر گجر، عامر بشیر انجم، غلام محی الدین، عرفان اقبال طور،سید سلیم اختر، ملک بشیر اعوان، حاجی رشید اکبر، ساجد چیمہ، سہیل خاور، ملک شہزاد یونس، راجہ عابد حسین، غلام مصطفیٰ مغل، عارف عامر منہاس اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تعزیت کنندگان نے حاجی محمد یٰسین سے ان کے بڑے بھائی حاجی مقصود احمد کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے اجتماعی دعا میں مرحوم حاجی مقصود احمد کے لیے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی، حاجی محمد یٰسین نے اظہار تعزیت کے لیے آنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع اشیاء خور و نوش سے کی۔