’مجھے ارینج میرج سے بچاؤ‘برطانیہ میں کنوارے شخص نے رشتے کی تلاش کیلئے بل بورڈز لگادیے

0

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانیہ میں مقیم ایک مسلم نوجوان نے ارینجڈ میرج سے بچنے کے لیے بل بورڈ پر اپنی شادی کا اشتہار دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے رہائشی اس 29سالہ نوجوان کا نام محمد مالک ہے جس نے نہ صرف بل بورڈ پر اپنی شادی کا اشتہار دیا ہے بلکہ ایک ویب سائٹ (findmalikawife.com)بھی بنائی ہے تاکہ اس سے پہلے کہ اس کے والدین اس کے لیے دلہن تلاش کریں، وہ خود اپنے لیے بیوی ڈھونڈ لے۔

محمد مالک کا کہنا ہے کہ وہ ارینجڈ میرج کے خلاف نہیں ہے تاہم وہ چاہتا ہے کہ اپنی بیوی وہ خود تلاش کرے۔ تاہم اگر وہ خود تلاش میں ناکام ہو گیا تو پھر اپنے ماں باپ کو دلہن تلاش کرنے کے لیے کہہ دے گا۔محمدمالک نے بتایا کہ ”اپنے لیے دلہن کی تلاش بہت مشکل کام ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنی تصویر بل بورڈ پر لگانی پڑ گئی۔ میری آئیڈیل پارٹنر ایک ایسی مسلمان لڑکی ہے جو عمر کی 20کی دہائی میں ہو اور مذہب کے مطابق زندگی گزارنے والی ہو۔“

محمد مالک کا کہنا تھا کہ” میں ایک پنجابی فیملی سے ہوں، تاہم میری دلہن کسی بھی قومیت سے ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ صرف شخصی خواص اور عقیدہ میرے لیے اہم ہیں۔میں اپنے ماں باپ کا اکلوتا ہوں اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا۔ جو لڑکی بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہو وہ میری اس شرط پر پہلے ہی غور کر لے۔ “

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!