فرانس کی معروف اور سینئر صحافی ناصرہ خان کو(IAPJ) کی نائب صدر بننے پر شاہد چوہان ، وسیم بٹ اور دیگر عہدیداران کی مبارک باد
ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ سے) گزشتہ دنوں دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں آئی اے پی جے کے صدر شاہد چوہان نے اپنی کور کمیٹی کی باہمی رائے اور مشاورت سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا۔
جس میں فرانس کی معروف اور سینئر صحافی ناصرہ خان کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا نائب صدر منتخب کیا گیا جس پر آئی اے پی جے کے چیئرمین خرم شہزاد ،صدر شاہد چوہان چیف آرگنائزر وسیم بٹ اور دیگر عہدے داران نے ناصرہ خان کو آئی اے پی جے کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ۔
اس موقع پر تنظیم کے چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے کہا کہ محترمہ ناصرہ خان بے شمار صلاحیتوں کی مالک ہیں جنہوں نے فرانس کی صحافتی برادری کے علاوہ پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز میں بھی اپنا ایک نام پیدا کیا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ محترمہ ناصرہ خان آئی اے پی جے کے لیے بھی اپنی تمام صحافتی صلاحیتوں کو بروئے کر لاتے ہوئے اس کی ترقی اور کامیابی میں اپنا ایک اہم رول ادا کریں گی ۔