برگر بیچتے بیچتے ’ایچ ایس وائے‘ کیسے بنا ؟ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے ماضی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

0

پیرس(شوبز نیوز)معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار ’حسن شہریار یاسین‘ المعروف ’ایچ ایس وائے‘ نے اداکاری کی دنیا میں اپنی انٹری کو نئی زندگی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی ’صفر‘ سے زندگی شروع کرنے سے نہیں ڈرتے۔

پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت چھوٹی عمر ہی سے اپنے اخراجات خود اٹھانا شروع ہو گئے تھے، وہ جس بھی مقام پر ہیں بہت محنت سے پہنچے ہیں۔

فیشن ڈیزائننگ کے بعد شوبز انڈسٹری میں بھی کامیاب انٹری دینے والے ایچ ایس وائے کے ماضی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اپنے انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے جہاں اپنے ڈراموں، نئی فلم ’عشرت، میڈ ان چائنا‘ اور دیگر پروجیکٹس سے متعلق بات کی ہے وہیں انہوں نے اپنے بے سہارا، تلخ ماضی سے لے کر ڈیزائنر تک کے سفر سے متعلق بھی بتایا ہے۔

ایس ایچ وائے کا بتانا ہے کہ ’وہ 14 سال کی عمر ہی سے اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے محنت مزدوری کرنے لگ گئے تھے جس میں برگر بیچنا بھی شامل تھا، وہ سنگل پیرنٹنگ (علیحدگی کے بعد والد یا والدہ میں سے کسی ایک کا بچے کو پالنا) میں بڑے ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’برگر بیچنے کے ساتھ انہوں نے اسی دوران لائبریری میں بھی ملازمت کی تھی۔‘

ایچ ایس وائے کا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے اپنی کمائی سے بچائے ہوئے چند ہزار روپوں سے کاروبار شروع کیا تھا، انہوں نے کلوتھنگ برانڈ ’ایچ ایس وائے‘ کی بنیاد محض 25 ہزار کی مدد سے رکھی تھی جو کہ پاکستان کا معروف ترین برانڈ بن چکا ہے ۔‘

حسن شہریار یاسین کا اپنے انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک زندگی میں ہر کام صفر سے شروع کیا ہے چاہے وہ اداکاری، میزبانی کا پیشہ ہو یا پھر فیشن ڈیزائننگ کا کاروبار۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!