غیر ملکی طاقتوں کی ایما پر حکومت تبدیل نہیں کی جا سکتی،نواز خان جدون صدر پی ٹی آئی یو اے ای

0

آئندہ انتخاب میں ہم پہلےسے زیادہ ووٹ لے کر آئیں گے

دبئی(طاہر منیر طاہر) ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ غیر ملکی طاقتوں کی ایما پر حکومت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہاریو اے ای میںپی ٹی آئی کے صدر نواز خان جدون نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

نواز خان جدون نے مزید کہا کہ اپوزیشن غیر ملکی طاقتوں کی ایما پر اکٹھی ہوئی اور پاکستان کی خودمختاری دا ئو پر لگائی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ آئین اور قانون کے مطابق ہے اور ہم ہر صورت میں پاکستان کی خودمختاری کو یقینی بنائیں گے۔

ہم نہ کسی کے غلام ہیں اور نہ ہی کسی بیرونی ملک کے ساتھ ملک کر پاکستان کے فیصلے کریں گے۔شہباز شریف خود بھکاری ہے اور کرپٹ ہے۔ ہم خوددار اور غیرت مند قوم ہیں۔ بیرونی سازش ناکام ہونے پر ہم شکرگزار ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں آئندہ انتخاب میں ہم پہلےسے زیادہ ووٹ لے کر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!