ویانا:فرینڈزآف پاکستانی تدفین کمیٹی کا ملک امین اعوان کی زیرصدارت اجلاس،9 رکنی کمیٹی کی متفقہ نامزدگی

0

اجلاس میں نئے قوانین شامل کرنے پر مشاورت،متفقہ طور پر نئے قوانین بھی شامل کیے گئے

تدفین کمیٹی کے 175 ممبر ہوچکے جن میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،ملک امین اعوان

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اعوان آشیانہ میں فرینڈز آف پاکستانی تدفین کمیٹی کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کا آغاز ملک زبیر اعوان کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔

تدفین کمیٹی کے سربراہ حاجی ملک محمد امین اعوان نے سالانہ اجلاس میں تدفین کمیٹی کے ممبران کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تدفین کمیٹی کے ممبران کو گزشتہ سال میں کیے گئے اخراجات اور تدفین کمیٹی کے بجٹ پر بریفنگ دی ۔

اجلاس میں نئے قوانین شامل کرنے پر مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر نئے قوانین شامل کیے گئے ۔اجلاس میں تدفین کمیٹی کے معاملات کو مزید بہتر سے بہتر چلانے کے لیے نو رکنی کمیٹی کا قیام عمل لایا گیا۔

کمیٹی میں الحاج شیخ وحید احمد قریشی ،حاجی محمد مسعود ،محمد پرویز ،سید حاجی سلطان محمود ،ملک حاجی نسیم اعوان ،حبیب الرحمٰن یوسفزئی ،حاجی ملک عابد ، حاجی ملک عبد الحق اور حاجی محمد یونس شامل ہیں ۔

تدفین کمیٹی کے سربراہ حاجی ملک محمد امین اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تدفین کمیٹی کا 2014 میں قیام عمل لایا گیا تھا اور کہا کہ تدفین کمیٹی کے 175 ممبر ہوچکے ہیں جس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں میت گھروں تک پہنچانے کے لیے تدفین کمیٹی کا معاہدہ پاکستان میں 27 اپریل 2022کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہو چکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!