لندن(تارکین وطن نیوز)برٹش پاکستانی کمیونٹی فورم کے زیر اہتمام پاکستان کے74ویں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا ا نعقاد کیا گیا،جنید علی نے تقریب کے انتظامات کئے۔ میئر آف ایلنگ منیر احمد نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ میئر آف ایلنگ منیر احمد ،سابق میئر بی اینڈ ڈی عبدالعزیز اور قو نصلر کاشف ہارون نے تقریب کے انعقاد کیلئے کی گئیں کوششوں کو سراہا۔
بچوں نے بہترین ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کو حیران کر دیا،گلو کار فراز احمد نے ملی نغمے گا کر شرکا کے دل جیت لئے۔
تقریب کے موقع پر جنید علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ74 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان ڈے کے ایک بڑے ایونٹ کا انعقاد کرنا میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کرنے پر ا یلنگ کے میئر منیر احمد ،سابق میئر آف بی اینڈ ڈی عبد العزیز اور قونصلرکاشف ہارون کا تقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔
اس رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بچوں نے خوبصورت ملبوسات میں ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کو دنگ کردیا۔ سب نے چھوٹے فرشتوں کی کارکردگی کو سراہا۔
جنید علی نے پروگرام کا کامیاب بنانے پر ٹیم کے تمام ممبران مجید خان ، محمد زاہد ، رانا دین محمد ، طاہر محمود ، سہیل محمود ، ابراہیم ، احمد انصاری ،طارق اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کی مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی۔