گالف گرین سٹی رہائشی منصوبہ ایک ہزار ایکڑ پر محیط،لاہور کلمہ چوک سے قصور کی طرف مین فیروز پور پر واقع ہے
ٹی ایم اے سے منظورہ شدہ،اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے آسان اقساط پر پلاٹ لے سکتے ہیں
دبئی(طاہر منیر طاہر)گالف گرین سٹی رہائشی منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ہماری کوشش ہے کہ اپنے کلائنٹس اور سرمایہ کاروں کو اس منصوبے کے حوالے سے انٹر نیشنل معیار کی سہولیات فراہم کریں۔
ان خیالات کا اظہارگرین سٹی لاہور کے سی ای او علی الصباح،ڈائریکٹر فہد عباس اور کینیڈا میں گالف گرین سٹی کے منتظم ڈاکٹر منور چاند نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں منعقدہ لانچنگ تقریب میں کیا۔
ان کا کہنا تھا گالف گرین سٹی رہائشی منصوبہ ایک ہزار ایکڑ پر محیط ہے اور یہ لاہور کلمہ چوک سے قصور کی طرف مین فیروز پور پر واقع ہے، گالف گرین سٹی ٹی ایم اے سے منظورہ شدہ ہے اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے نہ صرف آسان اقساط پر پلاٹ لے سکتے ہیں بلکہ رقم کی ادائیگی پر اپنے گھر کی تعمیر بھی شروع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز بلاک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ہمارا فیز Iبلاک اے جو کہ 200ایکڑ پر محیط ہے اسکی کنسٹرکشن کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے، گالف گرین سٹی منصوبے کو تمام رہائشی سہولیات سے مزین کیا گیا ہے ،24 گھنٹے سیکورٹی ، ٹیلی کمیونیکشن ، اسپتال ،اسکولز ، پلے گراؤنڈ اور بالخصوص گالف کھیلنے کیلئے خوبصورت سر سبز گراؤنڈ مہیا کر رہے ہیں۔
تقریب میں امارات کے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت وسیم نذر محمد کو گالف گرین سٹی کا ڈائریکٹر اوورسیز بھی بنانے کا اعلان کیا گیا اسی ضمن میں گالف گرین سٹی کے عہدیداران وسیم نذر محمد کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔
تقریب میں ممتا ز فنکار طارق طافو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر اہم شخصیات راجہ محمد سرفراز ، میاں منیر ہانس، عبدالمجید مغل ، عرفان افسراعوان ، راجہ جمیل بنگیال ، ڈاکٹر اکرم اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔