ہم سب کو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ، پروفیسر اظہر عباس سیالوی

0

ادارۃالمصطفیٰ ویانا میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

ویانا (اکرم باجوہ) ادارۃالمصطفیٰ ویانا میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کی آگاہی اور سیلاب میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں اور سیلاب زدگان کی مشکلات میں کمی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

آ سٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذہبی درس گاہ ادارۃ المصطفیٰ کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے نمازِ جمعہ کے بعد حاضرین شرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو سیلاب نے تباہی مچائی ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہم سب کو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا کیونکہ سیلاب نے جو قیامت برپا کی ہے سیلاب زدگان کے امتحان کا وقت اب شروع ہوا ہے۔

سیلاب تو بربادی کرکے گزر گیا مگر جو سیلاب زدگان کو اب مشکلات درپیش ہوں گی اس میں ہم سب کا اخلاقی ،مذہبی اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم آگے آئیں اور ان بے سہارا عورتوں ،بچوں اور بزرگوں کا سہارا بنیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا کی انتظامیہ نے اپنی طرف سے اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے ہزاروں یورو پاکستان بھیجیں ہیں اور مذید فنڈنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی میں سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلہ میں فنڈ ریزنگ کی آگاہی میں معروف صحافی اکرم باجوہ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللہ پاک پاکستان کی مشکلات میں کمی فرمائے اور سیلاب زدگان کی غیبی مدد کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی جلد بحالی اور اپنے گھروں کی واپسی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی استحکام کے لیے دعائیں کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!