ملک سے جانے اور آنیوالے مسافروں کیلئے کرنسی اور ممنوع اشیا ڈکلیئر کرنا لازمی قرار

0

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانے اور پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بتدریج 5 ہزار اور 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگرممنوع سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں۔ متعلقہ دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا کے لیے بھجوادیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز مجوزہ مسودے سے متعلق 7 دن کے اندر اپنی آرا ،اعتراضات و تجاویز دے سکتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مقررہ میعادکے بعد موصول ہونے والی تجاویز کو منظور نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترامیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔ ایف بی آر نے مجوزہ ترامیمی رولز میں پاکستان آنے والے اور پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کسٹمز ڈکلیئریشن فارم کا مسودہ بھی ساتھ منسلک کیا ہے۔

دستاویز میں درج ہے کہ پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو اپنے پاس موجود 5 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی یا دیگر ممنوع اشیا کے بارے میں کسٹمز ڈکلیئریشن جمع کروانا ہوگا ۔ یہ کسٹمز ڈکلیئریشن بیرون ملک روانگی سے قبل الیکٹرانیکلی وی باک کے ذریعے بھی جمع کروایا جاسکے گا یا پھر روانگی کے موقع پر ائرپورٹ پر مینوئیلی جمع کروانا ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!