سعودی عرب کے قومی دن پر ائیر شو،ہیلی کاپٹروں، لڑاکا طیاروں نے خوبصورت کرتب دکھائے

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں قومی دن کے حوالے سے ائیر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں مسافر بردار جہازوں سمیت ہیلی کاپٹروں، لڑاکا طیاروں نے فضا میں خوبصورت کرتب دکھائے۔

ائیر شو کو دیکھنے کے لئے ہزاروں سعودی اور پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی موجود تھے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے ائیر شو میں سعودی لڑاکا طیاروں نے فضا میں مختلف فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے اور فضا میں رنگ چھوڑتے ہوئے اسے قوس و قزح سے بھر دیا۔

سعودی فضائیہ کے لڑاکا جہازوں کی گھن گرج سے بھی فضا گونجتی رہی جس کو سعودی شہریوں سمیت پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں نے بھی بھر پور پسند کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!