آڈیو لیکس ،دوسری قسط جاری !!

0

شہباز شریف کے بعد اب عمران خان اور انکے پرنسپل سیکرٹری کی مبینہ آڈیو لیکس !!
کیا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا؟
کیا سیاسی جماعتیں اسی طرح ایک دوسرے کو ننگا کرتی رہیں گی؟

کیا عوام کے مسائل پر بھی کوئی توجہ دےگا؟
کیا آپسی جنگ میں عوام کو اسی طرح بیوقوف بنایا جاتا رہے گا؟
کیا سوشل میڈیا پر کارکن اپنے لیڈر کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالتے رہیں گے؟

کیا سوشل میڈیا پر کارکن اسی طرح ایک دوسرے کی مٹی پلید کرتے رہیں گے؟
کیا پبلک مقامات پر سیاستدانوں کیساتھ بدتمیزی اور بازیبا زبان کا استعمال اسی طرح جاری رہے گا؟
کیا سیاستدان صرف اپنے مفادات اور کرسی کی جنگ ہی لڑتے رہیں گے؟

کیا سیاستدانوں کو ہی مقدمات میں ریلیف دیا جاتا رہے گا؟
کیا کبھی غریب کو بھی کوئی ریلیف دیا جائے گا؟
شہباز شریف حکومت نے آڈیو لیکس میں ہونیوالی گفتگو کو تسلیم کیا ، کیا اب عمران خان بھی آڈیو لیکس کی حقیقت کو تسلیم کرینگے؟
آخر کب تک ایسا ہوگا؟

کیا عمران، نواز، شہباز،شجاعت پرویز، زرداری،فضل الرحمن ،بلاول اور سراج الحق کے علاوہ بھی کوئی ہے جو پاکستان کے بارے میں سوچے گا ؟نہیں انہی کو پاکستان کیلئے کچھ اچھا سوچنا اور کرنا ہوگا، پاکستان کو چلانے آسمان سے کوئی فرشتہ نہیں آئے گا انہی سیاسی جماعتوں کو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، بس اب بہت ہو گئی پاکستان کا سوچنا ہوگا آپسی اختلافات کو پس پردہ رکھ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

کون چور ہے، کون ڈاکو ہے ،کون زانی ہے ،کون شرابی ہے ،کون یہودی ہے ،کون ایجنٹ ہے ۔ہمیں ان سب باتوں سے باہر نکلنا ہوگا ،ہر سیاسی جماعت نے اپنی مخالف جماعت پر کیس بنانے اور سزائیں دلوانے میں اپنا اپنا پورا زور لگا لیا مگر حاصل کچھ نہیں ہوسکا مگر اب تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی خاطر ماضی کو بھول کر ایک میز پر بیٹھنا ہوگا پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

ماضی کو بھول کر تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور جو بھی پاکستان کیلئے بہتر ہو وہ فیصلے کریں جب تمام سیاستدان پاکستان کیلئے مثبت سوچیں گے تو پاکستان ترقی بھی کرے گا عوام خوشحال بھی ہوگی نفرتیں بھی ختم ہونگی اور دشمن بھی کمزور ہوگا اور ادارے بھی اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرینگے۔

تحریر:سید شاہ زیب ارشد

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!