پیپلز پارٹی کی جانب سے سینئر رہنما ریاض راٹھور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

0

تقریب میں سیاسی،سماجی،ادبی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی

پاکستان جاکر بھی پارٹی کے لئے کام کروں گا،ریاض راٹھور کا تقریب سے خطاب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئرنائب صدر ریاض راٹھور کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی،سماجی، ادبی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

دارالحکومت ریاض میں پیپلزپارٹی کےسینئر نائب صدر ریاض راٹھور سعودی عرب میں پینتالیس سال کا عرصہ گزارنے کے بعد پاکستان روانہ ہو رہے ہیں جن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک سے باہر رہ کر انکی ملک و قوم کی خدمت کے علاوہ دیار غیر میں پارٹی کے لئے خدمات کو بھرپور انداز سے سراہا گیا۔

پیپلزپارٹی ریاض کے صدر احسن عباسی اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ ریاض راٹھور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جو گزشتہ 46 سالوں سے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقعہ پر ریاض راٹھور کا کہنا تھا کہ انکی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کی خدمت کو یقینی بنائیں پاکستان جاکر بھی پارٹی کے لئے کام کروں گا اور پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ لیڈر شپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

تقریب سے حافظ عبدالوحید، خالد اکرم رانا، قاضی اسحاق میمن،ڈاکٹر مزمل شاہ سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!