تارکینِ وطن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں:ایڈوکیٹ ساجد ملک

0

الریاض (وقارنسیم وامق) سابق چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ جاوید نذیر بڑالوی کی جانب سے ساجد ملک ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر ساجد ملک نے تارکینِ وطن کا شکریہ ادا کیا کہ وطن سے دور یہ لوگ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی وجہ سے ہماری معیشت چلتی ہے،آپ اپنے ملک کی عزت کے لیے کام کریں،آپ پاکستان کے سفیر ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے،حرمین شریفین کی بدولت پاکستانیوں کے دل اس سرزمین کے ساتھ دھڑکتے ہیں،دونوں ممالک ایک دوسرے کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور یہ مثالی دوستی ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔

جاوید نذیر بڑالوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص ملک ساجد کا جنھوں نے وقت نکالا اور سب کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا۔

عشائیہ تقریب میں شمریز عالم،ڈاکٹر یعقوب،ملک کبیر،چوہدری طاہر،چوہدری نعیم سمیت دیگر تارکینِ وطن نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!