لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر کی پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، نائب صدر فیصل میر اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نایاب گوہر جان سے پیپلز پارٹی آفس میں ملاقات۔
راؤ طاہر نے رانا فاروق سعید سےملاقات میں پارٹی تنظیم سازی اور ملکی معاملات پر گفتگوکی۔ رانا فاروق سعید نے پی پی پی سنٹرل پنجاب کی کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔
راؤ طاہر نے آگاہ کیا کہ پارٹی میں اندرونی رابطہ کے نظام میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے اور پارٹی کو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ کارکنوں سے براہ راست رابطہ کے نظام کو بھی مضبوط کیا جائے۔
فرخ بشیر میڈیا ایڈوائزر پی پی پی سیکریٹریٹ نے راؤ طاہر کو میڈیا کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔