دربارعالیہ حضرت سید کبیر الدین شاہدولہ (رح ) گجرات کی توسیع جلد عمل میں لائی جائے

0

ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ) بر صغیر پاک و ہند اور دیگر اسلامی ممالک میں مزارات کوایک اہم حیثیت حاصل ہے زائرین اپنے قلب و روح کی تسکین اور روحانی درجات کی بلندی ذکر و اذکار کے علاوہ مراقبہ اور چلہ وغیرہ کے لیے اکثر اوقات مختلف مزارات کا رخ کرتے ہیں مزارات اور قبور اطہر جو کہ مقامات مقدس اور شعائر اللہ میں سے ہیں ۔

زائرین مزارات پر حاضر ہو کر اپنے عقیدت و احترام کا اظہار بھی کرتے ہیں اگر ہم بات کریں دربار عالیہ حضرت سید کبیر الدین شاہ دولہ دریائی گجرات کی تو پاکستان کے طول و عرض سے بے شمار زائرین اس دربار عالیہ پر حاضری دیتے ہیں ۔

لیکن عرصہ دراز سے زائرین کی تعداد میں خاصی کمی دیکھنے کو ملتی ہے جس کی بنیادی وجہ سہولیات کے فقدان کے علاوہ ماضی قریب میں دیکھا جائے تو دہشت گردی کی لہر بھی تھی جس کی وجہ سے مزارات کے سالانہ عرس اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی باقی رہی سہی کسر کرونا نے نکال دی جس کی وجہ سے بے شمار افراد بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار ہوئے ۔

اس سلسلے میں حضرت شادولہ دربار کی رونقوں کو بحال کرنے کے لیے اور ان تمام مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے دربار کی توسیع کی جائے کیونکہ اگر ہم مین روڈ سے دربار کی طرف روانہ ہوں تو سڑک کے دونوں اطراف دکانداروں کی غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے راستہ تنگ ہو جانے کی وجہ سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔

کچھ سال قبل حکومت کی طرف سے دربار کی توسیع اور تزئین و آرائش کے پروگرام کی منظوری تو دی گئی لیکن اس پر خاطر خواہ کام نہ ہو سکا حکومت اور دربار کے گردونوا بسنے والے رہائش پذیر افراد میں کئی اجلاس بھی ہوئے لیکن ان کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا کچھ ماہ قبل وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مزارات کی توسیع اور تزئین و آرائش پر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس کی منظوری تو دی لیکن ابھی تک حضرت شاہ دولہ دربار کی توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے۔

زائرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بھرپور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ دولہ دربار کی جلد توسیع اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا ہو سکیں اور دربار کی رونقیں پھر سے بحال ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!