اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب (OPC) کا شارجہ میں اجلاس

0

مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنے پرمخدوم محمود الحسن کا شکریہ ادا کیا گیا

اوپی سی پنجاب کے پلیٹ فارم سے ہم وطنوں کے مسائل حل کریں گے

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب (OPC) ام القوین کے ممبر ایڈوائزری کونسل فیصل رمضان کی طرف سے شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ملک شبیراعوان میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن دبئی اور انجینئرعظمان ممبر ایڈوائزری کونسل اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب (OPC) ام القوین کو مدعو کیا گیا تھا۔

اس ملاقات میں OPC کے حوالے سے UAE میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پہ تفصیل سے گفتگو ہوئی اور یہ بھی طے پایا کہ UAE میں OPC کی تمام ریاستوں کی تنظیموں کو اکٹھا کیا جائے اور مل کر OPC کے پلیٹ فارم سے اپنے ہم وطنوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

اس موقع پر مخدوم محمود الحسن کا خاص شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے ہم سب کو ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے تحت ہم اپنے پاکستانیوں کی مدد کر سکیں گے۔

پروگرام کےآخر میں فیصل رمضان نے مہمانوں کی آمد پہ انکا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!