سٹاک ہوم (ملک شہزاد) کشمیر کونسل سویڈن کے صدر تیمور عزیز کشمیری نے اپنے دوستوں کے ہمراہ سویڈن کی بڑی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹ میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر سردار تیمور عزیز کشمیری نے کہا کہ انہوں نے اس سیاسی پارٹی کے منشور کو پڑھا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے وہ سویڈن میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کیلئے بھی کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک مؤثر اور توانا آواز اور پیغام سویڈن کے اعلی اعوانوں تک پہنچا سکتے ہیں ۔
سردار تیمور عزیز کشمیری نے کہا کہ وہ بہت جلد اگلے سال ہونے والے الیکشن بارے اپنے لائحہ عمل سے کمیونٹی کو آگاہ کریں گے۔