پاک فرینڈ آسٹریا کے زیر اہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

0

ویانا(رپورٹ:محمد عامر صدیق)پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ اور تنظیم کے عہدیداران کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالہ سے قائد ڈے21 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں بھر پور طریقہ سے منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سماجی، رفاہی، سیاسی اور اسپورٹس تنظیموں کے سربراہان اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے قائم مقام سفیر پاکستان عدیل آفریدی تھے ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری شبیر احمد نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف پڑھنے کی سعادت حافظ دلاور عطاری نے حاصل کی۔

پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے پروگرام کے شروع میں پاکستانی کمیونٹی کو قائد ڈے کی تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے عنوان سے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے قائم مقام سفیر پاکستان عدیل آفریدی،غلام اظہر،چوہدری امجد چٹھہ،الطاف جمال،انجینئر محمد نعمان،ڈاکٹر نعیم محسن،محمد اسد چودھری،انجینئر خرم شہزاد،دانیال جانگیر ایوان، اظہر شاہ،ڈاکٹر فواد سناج سابقہ صدر اسلامک گمان دے شاف آسٹریا،مالک عبدالحق،غالب حسین شاہ،پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ، سابقہ سفیر پاکستان آسٹریا محمدحیات مہندی اور اور معروف کالم نگار پروفیسر شوکت اعوان نے قائداعظم کی پاکستان بنانے کی کاوشوں پر اور اُن کی پاکستان کے لئے خدمات پرروشنی ڈالی۔

قائد اعظم اور پاکستان کے حوالہ سے نظمیں عبدالستار مہر اور آفتاب احمد سیفی نے پیش کیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے قائم مقام سفیر پاکستان عدیل آفریدی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں پاک فرینڈ آسٹریا کے تمام ممبران کو شاندار قائد ڈے منانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں پاکستان کے حوالہ سے کوئی بھی پروگرام کریں بچوں فیملیز اور مقامی آسٹرین لوگوں کو بھی اپنی تقریبات میں شامل کیا کریں۔

تقریب کے اختتام پر یوکے سے آئے ہوئے قاری جنید عطاری مرحوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی کے بلند درجات کے لئے اور ملک پاکستان بالخصوص کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعائے خیر کی۔

پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے آخر میں تمام حاضرین کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے آخر میں مہمانوں کے لیے شاندار کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!