سویڈن:پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید 6جنوری کو ذہنی و نفسیاتی امراض اور انکے علاج پر لیکچر دینگے

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) ذہنی و نفسیاتی امراض کے بین الاقوامی ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید 6 جنوری بروز جمعہ کو اخوت سویڈن کی دعوت پر سٹاک ہوم تشریف لا رہے ہیں اور وہ نفسیاتی و ذہنی امراض اور سماجی مسائل کے حوالے سے عوام الناس کے اجتماع میں اظہار خیال کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرسٹ ایسوسی کے صدر اور صحت سے متعلقہ بہت سی بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ وہ پاکستان و برطانیہ میں کنسلٹنٹ سائیکائیٹرسٹ ہیں اور برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں۔

نفسیاتی اور دماغی امراض کے وہ عالمی شہرت یافتہ ماہر ڈاکٹر ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اخوت فا ئو نڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کے بڑے بھائی ہیں۔

عام لوگوں کو نفسیاتی، ذہنی اور سماجی مسائل سے آگاہی کے لئے اخوت سویڈن نے ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اس میں ڈاکٹر افضل جاوید نفسیاتی امراض جیسے ڈپریشن، آٹزم، اضطراب، اے ڈی ایث ڈی، بائی پولر ڈس آرڈر، خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے اردو میں تفصیلی لیکچر دیں گے۔

بعد ازاں وہ شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیں گے۔ حاضرین اپنے سوال لکھ کر بھی بھیج سکیں گے۔ اخوت سویڈن کے تحت ہونے والا یہ پروگرام 6 جنوری بروز جمعہ ٹھیک 2 بجے سٹاک ہوم کے علاقہ شیستا تھریف میں ہوگا۔ اس میں شرکت کے لئے دعوت عام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!