گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاھور میں پرنسپل تعینات ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر عباد نبیل شادکے اعزاز میں تقریب
تقریب کا اہتمام شاعر ادیب انیس احمد نے اکادمی ادبیا پاکستان لاھور ایونٹ ہال میں کیا
پروفیسر ڈاکٹر عباد نبیل شاد شاعر، ادیب اور ماہر تعلیم کے ساتھ پنجابی زبان ادبی کیلئے ہمہ جہت شخصیت ہیں
دبئی (طاہر منیر طاہر) گفتگو فورم پاکستان کے زیر اہتمام، پنجابی زبان و ادب کے دانشور، شاعر، ادیب اور پنجابی ادبی سنگت پاکستان کے روح رواں پروفیسر ڈاکٹر عباد نبیل شاد کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاھور میں پرنسپل تعینات ہونے پر ان کے اعزاز میں شاعر ادیب انیس احمد نے اکادمی ادبیا پاکستان لاھور ایونٹ ہال میں تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں لاھور کے علاوہ دوسرے شہروں سے شعرائے کرام، ادیب ، صحافیوں اور ادبی ذوق کے حامل احباب نے شرکت کی۔
انیس احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عباد نبیل شاد ، شاعر ادیب اور ماہر تعلیم کے ساتھ پنجابی زبان ادبی کیلئے ہمہ جہت شخصیت ہیں، پنجابی سنگت پاکستان کے سابق سیکرٹری اور شاعر اعظم ملک نے انہیں پنجابی زبان کی مسلسل خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی صدارت پروفیسر محمد عباس مرزا نے کی مہمان خصوصی ڈرامہ نگار بیوروکریٹ توقیر بن اسلم اور مشتاق قمر تھے۔
اظہار خیال کرنے والوں میں وحید ناز، ڈاکٹر تبسم، باصر زیدی، کامیڈین عرفان، طاہر ابدال طاہر، محمد جمیل، روبینہ راجپوت، صدیق جوہر، پروفیسر شفقت رسول مرزا، نوید احمد رانا، ڈاکٹر جنید رضا، ڈاکٹر ابرار احمد اورپروفیسر محمد عباس مرزا شامل تھے۔