برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایگری ٹورازم چیمبر آف پاکستان کے درمیان معاہدہ

0

فیصل آباد(تارکین وطن نیوز)آج مورخہ 2جنوری 2023 کو یورپین دارالحکومت برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایگری ٹورازم چیمبر آف پاکستان کے درمیان فیصل آباد میں ایک باہمی معاہدے (MOU) پر دستخط کیے گئے۔

جس کے تحت دونوں تنظیمیں، پاکستان میں زراعت کی ترقی، اس کی ویلیو ایڈیشن اور اپنے شہریوں خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو زرعی سیاحت سے جوڑ کر انکی زندگی میں اطمینان اور سکون کے لمحات مہیا کرنے ، انہیں اصلی اور خوبصورت پاکستان سے روشناس کرانے اور پاکستان کی زرعی انڈسٹری کے پراجیکٹس میں ان کی شمولیت کی کوششوں میں باہمی تعاون کریں گی ۔

ایگری ٹورازم چیمبر کی جانب سے اس معاہدے پر طارق تنویر جبکہ PABOCCI کی جانب سے اس کے سینئر نائب صدر رانا جاوید کوثر نے دستخط کیے۔

اس موقع پر پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر کے صدر حافظ اُنیب راشد بھی موجود تھے جنہوں نے اس معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں چیمبرز کی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!