ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جدہ(خالد نوازچیمہ)لاہور زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سعودی عرب کے ممتاز بزنس مین اوورسیز پاکستانی چیئرمین بیت المال حاجی افضل چیمہ کی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حاجی افضل چیمہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عمران خان نے افضل مبشر چیمہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ گوجرانوالہ کے کارکنان کی حقیقی آواز ہیں ۔
بطور چیئرمین بیت المال گوجرانوالہ ادارے کی کارکردگی اور فنڈز کی دستیابی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے مصروف عمل ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افضل مبشر چیمہ نظریاتی ورکر ہے، ان کی پارٹی کے لیے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دیار غیر میں پارٹی کو مضبوط کریں گے، اوورسیز میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں گے ۔
اس موقع پر فواد چوہدری، عامر کیانی اور سابقہ وفاقی وزیر شہباز چوہدری کے علاوہ دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھے۔