اوسلو (عقیل قادر) ناروے میں نئی پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے اوسلو کے رائل پیلس میں ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کو اسناد سفارت پیش کیں۔
اس موقع پر سعدیہ الطاف نے ہیرالڈ پنجم کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ناروے کی عوام کی کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔
ہیرالڈ پنجم نے پاکستان کی قیادت کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ہیرالڈ پنجم نے ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور انکی خدمات کا اعتراف کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔