لندن(نمائندہ خصوصی) عالمی شہرت یافتہ کشمیری تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نےسانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
راجہ سکندر خان نے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کا نقصان قرار دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سکندر کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پشاور دھماکہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی اور نقصان ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے سانحہ پشاور کے ملزمان تک ہر صورت پہنچیں کیونکہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔