قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے’’میٹ دی پریس‘‘پروگرام،سال 2022میں جدہ قونصلیٹ کی کارکردگی بیان کی

0

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ میں قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

پریس قونصلر حمزہ گیلانی نے ابتدایہ کلمات کہتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا اور قونصل جنرل کو گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرنے کی دعوت دی۔

قونصل جنرل خالد مجید نے گزشتہ سال 2022 میں جدہ قونصلیٹ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ایریا کے تمام شہروں میں نادرا ، ویلفیئراور پاسپورٹ کی ٹیموں کو ہفتہ وار بھیجا تاکہ ہم وطنوں کو جدہ نہ آنا پڑے اور ان کے تمام کام انکی دہلیز پر مکمل ہوں۔

ہزاروں قیدیوں کو جیلوں سے رہا کروایا جو کہ ہروب اور معمولی جرائم میں قید تھے ایسے بہت سارے قیدیوں کو جرمانہ کی رقم ادا کر کے رہا کروایا جو جرمانہ ادا نہیں کر سکتے تھے ہم نے سزائے موت پانے والے 2 قیدیوں کو اپنی لیگل ٹیم مہیا کر کے باعزت بری کروایا اور پاکستان بھیجا۔

پاکستانیوں کے پاسپورٹ کوریر کے ذریعہ ان کے گھروں پر بھجوائے تاکہ انہیں جدہ قونصلیٹ نہ آنا پڑے، ڈرگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا تاکہ کوئی بے قصور نہ پھنس جائے، جدہ قونصلیٹ میں ہموطنوں کو سہولیات دیں اور مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

میڈیا نمائندگان سے سوال و جواب میں کہا کہ میڈیا ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں پر ہماری راہنمائی کرے تا کہ ہم اپنے ہموطنوں کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکیں۔

یاد رہے قونصل جنرل خالد مجید نے جب سے جدہ قونصلیٹ کا چارج سنبھالا، پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت سی سہولتیں فراہم کیں، ان کے دروازے ہر وقت پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلے ہوتے ہیں، اپنی ناساز طبیعت کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!