اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر کو کینیڈا میں مقیم اورسیز پاکستانیوں کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانیز اور ہیومن ڈیولپمنٹ ساجدحسین طوری نے اس سلسلے میں باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاوید گجر پاکستانی کمیونٹی کے ایک سرکردہ رہنما ہیں اور ان کے فوکل پرسن بننے سے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی سفارت خانہ میں رابطہ بہتر ہو گا اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔
جاوید گجر کو فوکل پرسن بننے پر پی پی پی کینیڈا اور پاکستانی کمیونٹی نے مبارک باد پیش کی ہے۔