سینڈبری (تارکین وطن نیوز) کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں لبرل پارٹی کے امیدوار راشد مختار انتہائی کم مارجن سے اپنے مخالفین سے پیچھے ہیں۔
ان کی کامیابی کے لیے ساؤتھ ایشین کمیونٹی، خاص طور پر پاکستانیوں کی بھرپور حمایت نہایت اہم ہے۔
راشد مختار کا تعلق اپر خانپور کی گجر برادری سے ہے اور وہ یونین کونسل جبری کے رہائشی ہیں، ان کے خاندان نے ہزارہ، پاکستان اور اوورسیز میں نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔

ان کے ماموں، انجینئر افتخار چودھری نے بھی دنیا بھر میں پاکستانیوں کے حقوق اور فلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اس پس منظر میں راشد مختار کی کامیابی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی جیت ہوگی۔
ہم تمام ساؤتھ ایشین کمیونٹی خصوصاً پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ راشد مختار کو ووٹ دیں اور انہیں کامیاب بنائیں تاکہ وہ کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کر سکیں اور ہمارے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کر سکیں۔