سعودی عرب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے اعزاز میں تقریب

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے انہیں اوورسیز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

مدینہ منورہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر برائے اوورسیز ساجد محمود کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تعلیمی امور کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیمی میدان میں کامیاب ہوکر بہتر اور تابناک مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار کشمیریوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کرنے سمیت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں آگے بڑھایا ہے اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی قیادت میں اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کوحل کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں چوہدری محبوب، چوہدری عابد اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر ساجد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس جس خوش اسلوبی کے ساتھ حکومتی امور کو انجام دیتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!