دوحہ (تارکین وطن نیوز)دوحہ قطر میں چیئرمین قطرپشتون کمیونٹی ملک ناورخان وزیر کی سربراہی میں ایک اہم نوعیت کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس میٹنگ میں قطر پشتون کمیونٹی کےبنائے گئے قوانین کے نفاذاور اب تک کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں پرسنل سیکرٹری ٹو چیئرمین ملک اخترمحمدوزیر،فنانس سیکرٹری اصغرمروت،پروفیشنل سیکرٹری خیال میں وزیر،کلچرل سیکرٹری عبدالرزاق اتمانخیل،لوکل سیکرٹری حسن وزیر اور ناصرنعیم وزیر،
سٹیج سیکرٹری عبدالناصرقریشی،تعلیمی امور کے سیکرٹری اکرم بنگش،جرگہ مشران ملک نور گل وزیر،ملک ولایت خٹک،ملک رفیع اللہ بونیری،ملک نور سعید بنگش،ملک غلام وزیر،ملک طارق عزیز سواتی،
انتظامی ممبر یوسف اورکزئی اورمیڈیا سیکرٹری ناصروزیر نے بھی شرکت کی۔
آخر میں چیرمین ملک ناورخان وزیر نے اس میٹنگ میں شرکت کرنے والےتمام معززین کا شکریہ بھی ادا کیا۔