تقریب میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت،جاپان بھر سے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ٹوکیو(عرفان صدیقی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کو ان کی صاحبزادی کے نکاح پر مبارکباد کا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے ملک نور اعوان کی صاحب زادی کے لیے بہتر مستقبل اور خوشحالی کی دعائوں کے ساتھ پیغام میں کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کو آپ پر ناز ہے۔
دریں اثنا ملک نور اعوان کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب ٹوکیو میں واقع عالمی شہرت یافتہ ترک مسجد میں ہوا ، ترک مسجد کے امام نے نکاح پڑھایا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ جاپان بھر سے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس ، سینئر نائب صدر چوہدری عنصر گجر، پیٹرن ملک امانت ،شعیب بٹ ، سید ابرار شاہ ، تجمل حسین ، شیخ عارف ،،مرزا اکرم، راجہ ظہور، ن لیگ ویلفیئر کے صدر ملک سلیم ،شیخ عامر ، خرم بھٹی،تصدق کمبوہ، ملک شہزاد ، چوہدری جاوید ،ملک ساجد ، ملک ممتاز، رانا وحید ،آغا شفاقت خان ، شہباز منج ، راجہ صابر،چوہدری اعجاز ،قمر سوزوکی ،چوہدری اعجاز، تحریک انصاف جاپان کے چیئرمین لالہ رفاقت خان ،سینئر رہنما جاوید نیازی ، ملک احسان ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر اور کشمیر یکجہتی کونسل کے چیئرمین شاہد مجید ، جنرل سیکریٹری مرزا خلیل بیگ ، سابق صرر چوہدری ارشاد ، عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے صدر نعیم خان ، سینئر مذہبی رہنما مجید مغل ، جبکہ سینئر پاکستانی ملک رشید اعوان ، چوہدری ظفر اقبال ، نیشنل بینک جاپان کے کنٹری منیجر ظہیر بابر، سینئر پاکستانی طارق کمبوہ ،وسیم کمبوہ ، وسیم ماہی ،اعجاز کمبوہ ، ملک قیصر ، اسحاق نشی ، جنوبی کوریا سے عطا الرحمن ،چوہدری سلیم ، رمضان صدیق،حمزہ یوسف ،ملک دلشاد ، سلیم بیگ ، سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔
جبکہ نکاح کے بعد عشائیہ ٹوکیو ٹاور میں معروف پاکستانی ریستوران صدیق پیلس میں دیا گیا ۔