چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر کر رہا ہے،اوریا مقبول جان
جب بھی مسلمانوں نے اللہ کی مدد پر بھروسہ کیا اللہ کی نصرت اور تائید نے انہیں ہمیشہ سرخرو کیا، ڈاکٹر فیاض رانجھا
کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے ڈاکٹر آصف محمود جاہ ،اوریامقبول جان،ڈاکٹر محمد رفیق ،فیاض رانجھا، مسعود گوندل اور دیگر مقررین کا اظہار خیال
جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار غزہ میں اسرائیل کی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں میں صدارتی خطاب میں کیا۔

انھوں نے کہا ہم نے ترکی کے ذریعے 35ہزار ڈالر بھی بھجوائے جبکہ غزہ سے اسلام آباد آئے میڈیکل کے طلبہ سے ایف ٹی او ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کا عزم و حوصلہ دیکھ کر حیران رہ گیا ان میں سے اکثر کے والدین بہن بھائی شہید ہوگئے تھے بلاشبہ غزہ کے مظلومین امت کا فرض ادا کر رہے ہیں ۔
اوریا مقبول جان نے کہاآ ج 57 اسلامی ممالک میں سے پانچ میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں ،غزہ پر اسرائیل کی جاری کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے ۔
ڈاکٹر فیاض رانجھا نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے اللہ کی مدد پر بھروسہ کیا اللہ کی نصرت اور تائید نے انہیں ہمیشہ سرخرو کیا آج بھی امت مسلمہ کا اتحاد اور اللہ کی مدد پر یقین امت کو فتح اور کامیابی سے ہم کنار کر سکتا ہے،اللہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی حفاظت فرمائے ان کی زندگی مظلومین اور مستحقین کی مدد میں گزری ہے۔
اس سیمینار سے ڈاکٹر محمد رفیق ،منشا قاضی، عبدالستار عاصم اور ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا جبکہ پرو فیسر ڈاکٹر ضیا المظہری ، ناصر رضوی اور ممتاز راشد لاہوری نے منظوم کلام سنایا، سیمینار میں مجدد نعت حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے عبدالمجید منہاس ،عارف نوناروی ،سلمان خان اور گلفراز احمد سمیت مختلف شعبوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔