رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کو فری کھانا فراہم کیا جائے گا،میاں عاصم
ٹک ٹاکر،یو ٹیوبرز بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی نے فیتہ کاٹ کر ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا
ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ عوام کو گھر جیسا کھانا اور ماحول فراہم کرے گا
دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ الواحدہ روڈ پر ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ کا افتتا ح ہو گیا ، افتتاحی تقریب میں ٹک ٹاکر اور یو ٹیوب اسٹارز بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی نے خصوصی شرکت کی اور فیتہ کا ٹا ، اس موقع پر ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ کے روح رواں اور ممتاز کاروباری شخصیت میاں عاصم نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا ۔
مہمانان خصوصی عبدالشکور عبدالغفور( عرف) بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی نے میاں عاصم کو مبارکباد اور ہوٹل کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے کہ پاکستانی کاروباری لوگ ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کر کے یو اے ای میں پاکستان کانام روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ عوام میں پذیرائی حاصل کرے گا اور لوگوں کو گھر جیسا کھانا اور ماحول فراہم کرے گا ،انہوں نے نادار اور مستحق لوگوں کیلئے فری کھانا فراہم کرنے پر میاں عاصم کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر میاں عاصم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہترین ڈ شز یہاں کی کمیونٹی کو فراہم کریں گے اور کوشش کریں گے کہ معیاری ذائقہ دا ر کھانوں سے یہاں پر بسنے والے لطف اندوز ہوں۔
میاں عاصم نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے ، افتتاحی تقریب میں میاں عاصم کی طرف سے بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کے علاوہ شریک مہمانوں کو اعزاز ی شیلڈز دی گئیں ،انہوں نے ایسٹ اینڈ ویسٹ کے دوملازمین کیلئے عمرہ ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔