کانفرنس میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور گلف کے دیگر ممالک سے مندوبین کی خصوصی شرکت
لسنرز کانفرنس کا انعقاد ورلڈ یونائیٹڈ لسنرز آرگنائزیشن آف پاکستان WULO نے کیا
کانفرنس میں میڈیا فینز کلب، ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاول نگر، بلوچ ریڈیو لسنرز کلب پاکپتن، ناز ریڈیو لسنرز کلب فیصل آباد، ماسٹر ریڈیو لسنرز کلب اور بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب کی بھر پور شرکت
کانفرنس میں ریڈیو کے عروج و زوال اور ریڈیو کی پرانی ساکھ بحال کرنے پر بحث و مباحثہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) پوری دنیا میں ہر سال 13 فروری کو "ورلڈ ریڈیو ڈے” عالمی سطح پر منایا جاتا ہے جس میں ریڈیو کے سامعین اور ریڈیو میں کام کرنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے ریڈیوکے سامعین نے لاہور میں "ورلڈ ریڈیو ڈے” منایا جس کا اہتمام ورلڈ یونائیٹڈ لسنرز آرگنائزیشن آف پاکستان WULO کے چودھری فہیم نور نے میڈیا فینز کلب کے روح رواں شہزاد عظیمی کے تعاون سے کیا۔
حالیہ کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور گلف کے دیگر ممالک سے بھی ریڈیو کے سامعین نے شرکت کی، پاکستان سے ورلڈ یونائیٹڈ لسنرز آرگنائزیشن آف پاکستان، میڈیا فینز کلب لاہور، ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاول نگر، بلوچ ریڈیو لسنرز کلب پاکپتن، ناز ریڈیو لسنرز کلب فیصل آباد، ماسٹر ریڈیو لسنرز کلب اور بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب کی بھر پور شرکت نے "ورلڈ ریڈیو ڈے” کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
گلف ممالک سے طاہر منیر طاہر، اکبر جمیل باجوہ، شیخ محمد پرویز، ریڈیو کے پروڈیوسرز پروفیسر افتخار رسول، سلیم زبیری، اصغر زیدی، WULO کے چودھری فہیم نور، ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاول نگر کے ایس عبدالغفور قیصر، پرنس افضل شاہین، ابن بہاول، رانا شمشاد، عبدالوحید اسلام آباد، صدیق قمر بہاولنگر، امجد خان، رانا حار ث، ساگر چوہان بہاولنگر، لیاقت علی اعوان شیخو پورہ، اکرم سیال، محمّد رفیح ننکانہ صاحب، عبدا لحمید مجروح اٹک، سید شکیل حیدر بخاری، راشد قمر، ظہیر ایاز، رشید ناز، رزاق شاہد فیصل آباد، ظفر الله ضیا کمالیہ، اسلام رضا، ایوب منظر، حافظ ذبیح الله لاہور، حفیظ انجم بہاولنگر، آیان بلوچ پاکپتن، ماسٹر محبوب فیصل آباد، ایم شہباز خان بہاولنگر، عدیل بٹ، سید ناظر کاظمی، ناصر بلال، دانش زبیری، محمد ایوب چوہان، اے ڈی شا کر، لیاقت علی اعوان، عامر غفوری اور رانا عبدالوحید کے علاوہ متعدد ریڈیو سامعین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریڈیو کے عروج و زوال اور ریڈیو کی پرانی ساکھ بحال کرنے پر بحث و مباحثہ ہوا، مشترکہ طور پر ریڈیو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ریڈیو پاکستان کے تمام سٹشینز کی حالت بہتر کی جائے، طاقتور ٹرانسمیٹرز لگائے جائیں تاکہ ملک کے طول و عرض میں ریڈیو پاکستان کی آواز سنائی دے۔
موجودہ صورت حا ل یہ ہے کہ اندرون ملک ہی میڈیم ویو پر ریڈیو پاکستان کی نشریات صاف سنائی نہیں دیتیں، ریڈیو کے پروگرام ریڈیو کے سامعین کی خواہش کے مطابق ترتیب دئیے جائیں۔ریڈیو کی 23 ویں لسنرز کانفرنس کے موقع پر شامل تمام ریڈیو سامعین کو انعامات بھی دئیے گئے، ریڈیو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چودھری فہیم نور، شہزاد عظیمی، ایس عبدالغفور قیصراور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اس موقع پرسعودی عرب میں مقیم غلام سرور بلوچ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ24ویں ریڈیو کانفرنس فروری2024 میں پاکپتن میں ہو گی۔