سوئٹزر لینڈ:پاکستان سفارت خانہ برن میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

0

برن(نمائندہ خصوصی)پوری دنیا کی طرح سوئٹزر لینڈ میں پاکستان سفارت خانہ برن میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب میں سوئس میں بسنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سفارتخانہ پاکستان برن میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سفیر پاکستان عامر شوکت نے پاکستانی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی۔

سفارت خانہ برن کے ہیڈ آف چانسلر علی محمود نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے۔ صدر پاکستان نے یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ بحیثیت قوم آج کا دن ہمیں کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی یاد دہانی کراتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے ہم آج اپنی ناکامیوں سے سیکھے اور آگے بڑھے اور دنیا کا معاشی مقابلہ کریں ۔

پاکستان بحیثیت قوم نے ہر مشکل چیلنجر کے باوجود ہر میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ ہم نے محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے دفاع کو مضبوط بنایا ہم نے ،دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ ہمیں دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے معاشی میدان میں مزید کام کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پوری پاکستان قوم سے مخاطب ہوتے ہو ئے کہا ،پاکستان کا مقدر عظیم بلندیوں کو حاصل کرنا ہے،اسکو حقیقت بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا اور مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کا عزم کرنا ہو گا۔

سفیر پاکستان کا سوئس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے یوم پاکستان کے دن کے حوالے سے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،پاکستان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں،جمہوریت اور امن کیلئے ہم پر امید ہیں ۔

ان کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ اورسیز پاکستانیوں کا پاکستان معیشت میں ایک بہت اہم کردار ہے۔ ہمیں چاہیے ہم سب مل کر پاکستان کی ،معاشی اور سماجی ترقی و برابری کیلئے کوشاں رہیں گے،اتحاد،ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ ہم پاکستان کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں اور اسکے لئے ہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔

تقریب کا اختتام وطن عزیز کی سلامتی کی دعا ئو ں کیساتھ ہوااس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے سے فضاء گونج اٹھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!