ٹوکیو(عرفان صدیقی)معروف شاعر،ادیب،کالم نگار، ڈرامہ نگار،مترجم اور نقاد امجد اسلام امجد کی یاد میں اوساکا یونیورسٹی جاپان میں ایک نشست منعقد ہوئی۔
اوساکا یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر سو یاما نےامجد اسلام امجد کی وفات کو ادبی دنیا کا نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کی شخصیت ہیرے جیسی تھی۔
انہوں نے ادب کی جس صنف پر طبع آزمائی کی اس پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔