نعتیہ کلام میں سونیا مجید کا ساتھ ثمران وارثی اور توقیر نے دیا ہے
عمرانہ افراز کی شاعری میں رزناک اسٹوڈیو دبئی نے اسے تیار کیا ہے
"بھر دو جھولی” سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،سامعین و ناظرین کی طرف سے پذیرائی
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کا نعتیہ کلام "بھر دو جھولی” ریلیزہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔
شاعرہ عمرانہ افراز کی شاعری کو گلوکارہ سونیا مجید، ثمران وارثی اور توقیرنے بہترین انداز میں پیش کیا ہے،نعتیہ کلام کی عکس بندی صحرا میں کی گئی ہے جس سے ویڈیو بے حد دلکش نظر آتی ہے۔
یہ نعتیہ کلام رزناک اسٹوڈیو دبئی میں ریکارڈ کیا گیا ہے، سونیا مجید کی اس پیشکش کو ثمران وارثی نے انتہائی محنت اور خوبصورتی سے کمپوز کیا ہے۔
یہ نعتیہ کلام ایپل اور ایمیزون سمیت تمام آن لائن پلے اسٹورزپر دستیاب ہے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز "بھر دو جھولی” کو اپنے چینل پر نشر کرنے کے خواہاں ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی گلوکارہ سونیا مجید کے نعتیہ کلام "بھر دو جھولی” کو بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔