سوشل میڈیا کے دورمیں اسرائیل فلسطین کے معصوم لوگوں پر اپنے مظالم کو مزید چھپا نہیں سکتا،راجہ سکندر خان

0

اسرائیل فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے،کالا خان

لندن(نمائندہ خصوصی) عالمی شہرت یافتہ تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے اپنے صدر کالا خان کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات بشمول بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں اور بین الاقوامی برادری سے درخواست کی کہ اسرائیل پر اس وقت تک تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں جب تک کہ فلسطینیوں بالخصوص یروشلم میں فضائی حملے بند نہیں کیے جاتے۔

صدر کالا خان نے کہا کہ برطانوی حکومت کو اپنی ڈبل اسٹینڈرڈ پالیسی کو روکنا چاہیے جہاں وہ انسانی حقوق کے نفاذ میں رہنما ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف برطانیہ کی حکومت نے 2016 سے لے کر اب تک اسرائیل کو تقریباً 400 ملین پاؤنڈ مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے،اس حقیقت کے باوجود کہ اسرائیل نے اپنے غیر قانونی قبضے، بستیوں میں توسیع، فلسطینیوں کے گھروں اور ڈھانچے کی تباہی کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی منظم خلاف ورزی کی ہے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔

راجہ سکندر خان نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ سوشل میڈیا بہت طاقتور ہو چکا ہے اور اسرائیل فلسطین کے معصوم لوگوں پر اپنے مظالم کو مزید چھپا نہیں سکتا انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ناجائز قبضوں کو روکے ۔

انہوں نے انسانی حقوق کے چیمپیئنز کو کہا کہ وہ مداخلت کریں اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں تاکہ فلسطین کے معصوم لوگوں پر غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!