ماہ رمضان میں دستر خوان وسیع کرنا قرب الٰہی کا ذریعہ اور ثواب کا کام ہے

0

سمارٹ ایڈوائز گروپ آف کمپنیز کے سوید بلوچ کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

افطاری میں کاروباری شخصیات، بلوچ، پٹھان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی شرکت

افطاری سے قبل وہاں موجود لوگوں کو خانہ کعبہ کے غلاف کی زیارت بھی کرائی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) سمارٹ ایڈوائز گروپ آف کمپنیزکے سوید بلوچ کی طرف سے دبئی کی کاروباری شخصیات ، بلوچ کمیونٹی اور دیگر دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے ماہ رمضان کی مناسبت سے تقاریر کرتے ہو ئے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں اخوت، رواداری، انسانی ہمدردی اور صبر کا درس دیتا ہے جبکہ اس ماہ میں غریبوں، ناداروں اور مستحقین کا خیال رکھنا ہمارا فرض اولین ہونا چاہیے۔

انسانی ہمدردی کے ناطے ہمیں اپنے گرد و نواح کے لوگوں کے حالات کی خبر رکھتے ہوئے ان کی حتی المقدور مدد کرنی چاہیے اور اپنی خوشیوں میں مستحقین کو بھی شامل کرنا چاہیے،اس موقع پرمیزبان سوید بلوچ نے کہا کہ جہاں ماہ رمضان کی بیش بہا خوبیاں ہیں میرے نزدیک ایک خوبی جو سب سے افضل ہے اور شاید یہی فلسفہ رمضان ہے کہ دستر خوان وسیع کرنا اگر ہم نے یہی فلسفہ سیکھ لیا اورعمل بھی کیا تو یقیناً دنیا میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

افطار ڈنر میں موجود تمام حاضرین کو خانہ کعبہ کے غلاف کی زیارت کرائی گئی، دبئی میں پہلی دفعہ کسی افطار ڈنر میں غلاف خانہ کعبہ کی زیارت کی سعادت نصیب ہوئی اس میں حمزہ کے انتہائی مشکور جنہوں نے ابوظہبی سے آکر زیارت کی سعادت کا موقع بخشا،قاری محمد اسلم سرکانی نے ہال میں موجود تمام دوستوں کو زیارت کرنے کیلئے با وضو ہونے اور احترام کے دیگر تمام تقاضے پورے کرنے کی درخواست کی۔

عود کی خوشبو میں دوستوں کو عطر لگا کر درود شریف کا ورد کرتے ہوئے خوشبودار ماحول میں غلاف کعبہ کا دیدار کرایا گیا،تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول ؐسے ہوا، افطاری سے قبل اتحاد بین المسلمین، یو اے ای کے رہنماؤں اور پاک امارات تعلقات کی مضبوطی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

غلاف کعبہ کی زیارت کا سلسلہ گروپس کی صورت میں دیر تک چلتا رہا، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور پاکستان قونصلیٹ سے مقصود احمد نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی، سوید بلوچ نے اپنے کزن پنجاب پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مجاہد برمانی کا بھی شکریہ ادا کیا جو کہ سوید بلوچ کی دعوت پر پاکستان سے خصوصی طور پر افطار ڈنر میں شرکت کیلئے دبئی آئے۔

افطار ڈنر میں زم زم موبائل کے فاروق حماد خان دستی، شوکت خان گلیانی،ارشد سانگھی، حاجی شمس الدین عجب خان،اکرم فدا ،اللہ وسایا لشاری، خالد چوہدری ،شیر محمد اور حمید سندھی جیسی کاروباری شخصیات کے علاوہ بلوچ کمیونٹی کے حاجی محمد لغاری، واجد برمانی ،مختیار شہانی ،مجاہد لشاری ،عمر بلوچ ،قاری محمد اسلم سرکانی ،سیف اللہ بزدار، عبدالرزاق بزدار،الٰہی بخش خان، یوسف گورچانی،ذوا لفقار پتافی اور اصغر پتافی کے علاوہ دیگر دوستوں میں ریاض پٹھان،شیخ مزار،عاصم جان،ملک سرفراز،ثاقب ،مظہر بلوچ،فیض بلال چنگوانی،سراج ملک ،شوجا اور صہیب نے بھی شرکت کی۔آخر میں میزبان سوید بلوچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!