ویانا:پاکستان کمیونٹی آفیر کونسلر شہزاد سلیم کی جانب سے افطار ڈنر،سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کی خصوصی شرکت

0

افطار ڈنر میں پاکستانی تنظیموں کے سربراہان سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) دارالحکومت ویانا میں پاکستان کمیونٹی آفیر کونسلر شہزاد سلیم نے اپنی رہائش گاہ پر ویانا کی تنظیموں کے سربراہان اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔

افطار ڈنر میں چیئرمین کشمیر کمیٹی پروفیسر شوکت اعوان، پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ، صدر اوورسیز کمیونٹی آسٹریا رانا محمد ادریس، ادارہ منہاج القرآن آسٹریا سے خواجہ نسیم،پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر خواجہ منظور احمد،رانا ریاست،چوہدری ندیم نذیر، باوا سید غضنفر علی شاہ ، پی ایچ ڈی سکالر مدثر اعوان، مہر عبدالستار، پاک آسٹرین ایسوسی ایشن صدر قمر حسین چوہدری، اعوان ٹرانسپورٹ کے چیف ایگزیکٹو ملک امین اعوان، بابر فہم خان، سالزبرگ سے بزنس مین ملک خلیل احمد، سینئر صحافی اکرم باجوہ، غلام حسین نقوی کے علاوہ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور سفارتخانے کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خطابات میں استحکام پاکستان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے اداروں کا احترام اور ان کو مضبوط کرنا ہے ۔ ہمیں اپنی عدلیہ اور پاک افواج کا احترام کرنا چاہئے، ادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔

ہم کو چاہیے کہ سیاست کی آڑمیں اپنے اداروں کو نشانہ نہ بنائیں۔ افطار ڈنرکے اختتام پر پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر مذہبی اسکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے پاکستان کی بقا اور سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!