دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی” لیلتہ القدر” انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

0

ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس،مسجد نور درانسی،جامع مسجد پیری فت اور مسجد ویلئر لا بیل سمیت مختلف پاکستانی و ترکش مساجد میں اجتماعات منعقد کئے گئے

پیرس(سلطان محمود سے) دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی” لیلتہ القدر ” انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس ، مسجد نور درانسی ، جامع مسجد پیری فت اور مسجد ویلئر لا بیل سمیت مختلف پاکستانی و ترکش مساجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب کے موقع پر اجتماعات منعقد کئے گئے، مساجد میں امت مسلمہ نے بھرپور شرکت کی۔

اہل مسلماں نے نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد نماز تراویح ادا کی ، نوافل ادا کئے اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر گناہوں کی توبہ طلب کی ۔

مساجد میں علمائے کرام نے لیلتہ القدر کی رات کی فضیلت و اہمیت پر تفصیلی بیان فرمایا ، ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی 27 شب میں کی جانیوالی عبادات ہزار راتوں میں کی جانیوالی عبادات میں سب سے افضل رات ہے۔

رمضان مبارک کے آخری عشرے کی طاق راتیں بخشش و گناہوں کی معافی مانگنے کی راتیں ہیں ، مختلف مساجد میں "نماز صلواۃ تسبیح ” بھی ادا کی گئی۔

علمائے کرام نے پاکستان کی سلامتی ، امت مسلمہ کی خوشحالی ، گناہوں کی توبہ اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا فرمائی۔

ادارہ منہاج القرآن فرانس کے تعاون سے لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو کی جانب سے مسجد کے باپر گرما گرم جلیبیوں کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔

عبادت کیلئے آنیوالے نمازیوں کی گرما گرم چائے اور جلیبیوں سے تواضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!