پاکستان کے مثبت امیج کی تعمیر میں طلبا مثبت کردار ادا کریں،سفیرآفتاب احمد کھوکھر

0

منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر ویانا آسٹریا میں استحکام پاکستان کے سلسلہ میں پاکستانی طلباء کے انٹرایکٹو سیشن و افطار ڈنر کا اہتمام

ویانا(رپورٹ:محمد عامر صدیق)منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر ویانا آسٹریا میں استحکام پاکستان کے سلسلہ میں پاکستانی طلباء کے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام اور افطار ڈنر رکھا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور قونصلر کمیونٹی افیئرز شہزاد سلیم تھے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم، پاکستانی کمیونٹی اور ویانا میں موجود طلباء کے نمائندگان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اس موقع پر طلباء سے ملاقات کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور ملک پاکستان کے مثبت امیج کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کریں۔

آخر میں خصوصی دعا ڈائریکٹر منہاج القرآن قرآن پروفیسر مدثر عوان نے دعائے خیر کروائی جس میں حاضرین شرکا، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی پاکستانی افواج کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد نماز مغرب سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور قونصلر کمیونٹی افیئرز شہزاد سلیم نے طلباءو کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!