پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے چیئرمین سہیل عامر گھمن کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

0

افطار ڈنر میں پی ایم ایل این، یو اے ای کےعہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت

مختلف النوع موضوعات اور پارٹی پالیٹکس زیر بحث رہی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے چیئرمین سہیل عامر گھمن نے دوستوں، پی ایم ایل این، یو اے ای کےعہدیداروں اور کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا۔

شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں منعقدہ ڈنر تقریب میں عبدا لمجید مغل، شہزاد بٹ، جان قا در، چودھری عبدا لرزاق، خواجہ عبدالوحید پا ل، شوکت بٹ، محمد جمیل بنگیال، میاں غلام محی الدین، عامر زیب اور شاہنواز کے علاوہ متعدد عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرمختلف النوع موضوعات اور پارٹی پالیٹکس زیر بحث رہی، متذکرہ شرکائے تقریب نے مستقبل میں پی ایم ایل این، یو اے ای میں ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں کے بارے گفتگو کی۔

تقریب کے آخرمیں میزبان سہیل عامر گھمن نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!