عید فیسٹول میلے میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے
سٹاک ہوم (انصر اقبال بسرا)پاکستان کلچرل سوسائٹی سٹاک ہوم کے زیراہتمام تمبا سکول میں سجا عید فیسٹول میلہ ، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ،عید فیسٹول میلے میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے ۔
عید فیسٹول کو لوگوں نے بہترین آئوٹنگ قرار دیا اور کہا ایسے ایونٹس اور ہونے چاہئیں ،سٹیج پر بچوں، بڑوں اور خواتین نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے،میلے میں پاکستان کے کلچرل فوڈز سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
عید فیسٹول سے اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات خصوصی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ،جہاں دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں اور بالخصوص بچوں کو اپنی ثقافت ، کلچرل اور روایات سے روشناس کروایا جاتا ہے۔
پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر اور ہائی کورٹ کے اعزازی جج لیاقت علی خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوسائٹی ہمیشہ کی طرح اس نوعیت کے پروگرام پیش کرتی رہے گی جہاں بچوں اور نوجوانوں کو پاکستانی ثقافت سے سے قریب لانے کے مواقع ملتے رہیں۔
آخر میں سفیر پاکستان نے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور لیاقت علی خان نے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔