غلام احمد بھلی کی طرف سے سویڈن کے دورے پر آئے سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے اعزاز میں ظہرانہ

0

سٹاک ہوم (تارکین وطن نیوز)سویڈین کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ سولنا سٹی میں چیئرمین مسلم لیگ نون غلام احمد بھلی نے پاکستان سے سویڈن کے دورے پر آئے سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پورشرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ نون سویڈن غلام احمد بھلی نے کہا ہے ہمیں ملک سے باہر رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد کی فضا کو قائم رکھنا ہو گا تاکہ ہم ملک کی مشترکہ طور پرخدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی تمام اہم شخصیات ان کی دعوت پر اکٹھی ہوئی ہیں، ہمارا تعلق کسی بھی جماعت اور تنظیم سے ہو لیکن ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان سے ہی ہماری شان ہے، ہم ایک ہوں گے تو پاکستان کے لئے بہترخدمات دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر غلام احمد بھلی کی دعوت پر سویڈن کے دورے پرآئے مہمان سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ پاکستانیوں نے دنیا بھرمیں اپنے علم اورقابلیت سے اپنا لوہا منوایا ہے، سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو دنیا کی جدید تعلیم سے آراستہ ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان سے یہاں آنا ان کے لئے اعزاز ہے اورانہیں محب وطن پاکستانیوں سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مزید کہا کہ ہمیں بیرون ملک میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں سے مل کر پاکستان کو ترقی کی رہ پر گامزن کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے اور پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے اور یہ منزل ہم ہاہمی کوششوں سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے چیئرمین مسلم لیگ نون سویڈن غلام احمد بھلی کو کمیونٹی کی تمام سیاسی اور دیگر شخصیات کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر مبارک بار دی اور امید ظاہر کی اس سے کمیونٹی کے درمیان یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!