بیت اللہ جانے والوں کےلئے کچھ مشورے

0

جو لوگ عمرے یا حج کیلئے سعودیہ تشریف لا رہے ہیں متوجہ ہوں

یہاں سے آپ فون اور نیٹ کیلئے سیم لینا چاہیں تو ایک یا دو ہفتے کے مطابق 45 ریال کی سیم مل جاتی ہے۔ ہوٹلز میں وائی فائی بھی ہوتی ہے۔

اگر تو آپ پاکستان سے سعودیہ آ رہے ہیں تو آپ پاکستان ہی سے ریال خرید کر ساتھ لائیں۔ کیونکہ آج کل پاکستان سے 75 روپے کا ریال ملتا ہے جبکہ سعودیہ میں 100 روپے کا ایک ریال مل رہا ہے۔

اگر آپ امریکہ، یورپ یا برطانیہ وغیرہ سے تشریف لا رہے ہیں تو وہاں سے صرف ائرپورٹ سے ہوٹل تک کے اخراجات کا حساب کر کے ساتھ لائیں۔ سپین میں مثلاً ایک یورو میں 2.70 سعودی ریال مل رہے ہیں جبکہ یہاں ایک یورو کے چار ریال دے رہے ہیں، جبکہ پاؤنڈ کے 4.65 ریال ہیں۔ تو آپ سعودیہ پہنچ کر یورو حسب ضرورت چینج کروائیں۔

جدہ ائیرپورٹ سے مکہ مکرمہ اگر آپ ٹیکسی لیتے ہیں تو وہ زیادہ سے زیادہ 200 ریال لیں گے۔ بلکہ 100 یا 150 بھی لیتے ہیں۔ ٹیکسی شئیر کر لیں تو سستی پڑے گی۔ رات ساڑھے دس تک ٹرین بھی مل جاتی ہے۔ جس کیلئے آپ انکی ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مدینہ منورہ میں اگر آپ وقت سے رجسٹرڈ ہو کر ریاض الجنہ کی انٹری بک کروا لیں تو وہ بھی موبائل کے ذریعےNusuk والی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یاد رہے کہ آن لائن بکنگ کے بغیر آپ ریاض الجنہ نہیں جا سکتے۔

نیچے تصویر میں دونوں ایپ موجود ہیں۔ ٹرین والی HHR train میں مکہ سے ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ بھی ٹکٹ لے سکتے ہیں۔

اگر آپ چار یا اس سے زیادہ لوگ ہیں تو ٹیکسی بہتر رہے گی۔ مکہ سے مدینہ پرانے راستے سے جائیں تو بدر، مسجد العریش، بیر الشفا جیسی زیارات بھی کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ ٹیکسی والے سے پہلے بات طے کی ہوئی ہو۔ مدینہ منورہ میں تقریباً 18 زیارات ٹکسی 300 ریال میں کرواتی ہے۔ بڑی گاڑی گیارہ سیٹ والی ہمہیں آٹھ سو ریال میں مکہ سے مدینہ منورہ پرانے راستے سے بمع زیارات ملی ہے۔

اللہ پاک آپ سب کو یہ سعادت نصیب فرمائے آمین

﷽ ۔
*سبحان الله وبحمده
*سبحان الله العظيم
الصلوة والسلام عليك ياسيدى‎ يارسول اللهﷺ
الصلوة والسلام عليك ياسيدى ياحبيب اللہ ﷺ

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!